ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کی اور 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ‘عزم استحکام’ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

Back to top button