شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جن میں 2 افغان شہری بھی شامل تھے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں یکم اپریل 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی انجام دی، جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ تمام 8 شدت پسند شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 افغان شہری بھی شامل ہیں۔

ابتدائی شناخت کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک افغان شدت پسند کا نام امیر حمزہ ولد عبدالکریم ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت امیر عبدالرحیم صوبہ پکتیا افغانستان کے طور پر ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے کی گئی۔

Back to top button