سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ،8 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8 خواراج ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق12 اور13نومبرکو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نےخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نےخوارج کےٹھکانےکومؤثر طریقے سے نشانہ بنایا آپریشن کے نتیجے میں آٹھ خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دیگر کسی بھی خوارج کو ختم کرنےکے لیےسرچ آپریشن جاری ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے اس عفریت کو ملک سے ختم کرنےکےلیےپرعزم ہیں۔

Back to top button