سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نےجنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے سرا روغہ میں 24 اور 25
دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سےنشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کے اشتہارات جاری
شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
