ژوب میں سکیورٹی فورسز  کاآپریشن، بھارتی سپانسرڈ 18خوارج ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سپانسرڈ 18خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے 24 فروری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  25 فروری کو سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب میں ایک جامع کلیئرنس آپریشن کیا۔آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے چھپے ہوئے عناصرکی تلاش کیلئے کیا گیا۔آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کو مختلف راستوں پر ٹریس کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خواج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سپانسرڈ 10 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج اس علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشتگردی مہم جاری ہے۔سکیورٹی فورسز بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Back to top button