کراچی ائیرپورٹ کے اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی
کراچی ائیرپورٹ کے اطراف میں سکیورٹی خدشات پر سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ سڑکوں کی اچانک ناکہ بندی سے شہری پریشانی مین مبتلا ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کےمطابق سکیورٹی خدشات پر ائیرپورٹ کے اطراف سکیورٹی مزید بڑھادی گئی ہےجس کے تحت ماڈل کالونی سے جناح ٹرمینل جانےوالی سڑک کو ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسٹار گیٹ سے جناح ٹرمینل آنےوالی سڑک اور پہلوان گوٹھ سے ائیرپورٹ آنےوالی سڑک پر ناکہ لگایاگیا ہے۔
ٹریفک کو ماڈل کالونی سے شاہراہ فیصل کی طرف موڑا جا رہا ہےاور جناح ٹرمینل جانےوالی سڑک بند ہونے سے ماڈل کالونی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
سڑکوں کی بندش اور ناکوں سے ائیرلائن اسٹاف،مسافروں اور دیگر ملازمین کو ائیرپورٹ پہنچنےمیں مشکلات کا سامنا ہےجب کہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہے۔
دوسری جانب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی اقدامات میں اضافے کےلیے اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی اداروں کےعلاوہ پولیس،ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)،سول ایوی ایشن (سی اے اے) ویجی لینس کے نمائندے شریک ہوئے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے نئےضابطہ اخلاق پر فوری عملدرآمد کرنےکا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں ایئرپورٹ کے داخلی راستوں پر آہنی دروازے لگانےاور نجی ٹیکسیز کی ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی کی تجاویز پیش کر دی گئیں۔
جسٹس (ر) اعجاز افضل کا اعتراف "جانبداری اور قانون کے بنیادی اصولوں کا مذاق” ہے : حسین نواز
واضح رہےکہ اس سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو رخصت کرنےیا ان کے استقبال کےلیے آنےوالوں کےلیے نئی شرائط عائد کی گئی تھیں جس کےتحت ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ائیرپورٹ جاسکیں گے جب کہ ٹکٹ کی کاپی نہ ہونےپر ائیرپورٹ میں داخل نہیں ہونےدیا جائےگا۔