حمزہ شہباز حلف برداری، عدالت کی ایڈووکیٹ جنرل سے معاونت طلب

نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کوعدالت کی معاونت کرنے کا حکم دیدیا، درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے کی۔

حمزہ شہباز کے وکیل کا دوران سماعت کہنا تھا کہ میں اس عدالت کی توجہ آئین کی خلاف ورزی کی طرف کرانا چاہتا ہوں، گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، عدالتی حکم کی حکم عدولی کی گئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعلی کے انتخاب سے متعلق نتائج گورنر پنجاب کو بھجواچکے ہیں، حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحٰق کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کی تمام تر کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب اپنی آئینی زمہ داریوں پوری نہ کر کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، قانونی طور پر وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پیش ہو کر عدالت کی معاونت کریں۔

حلف برداری تقریب پر دائر حمزہ شہباز کی درخواست نامکمل قرار

چیف جسٹس ایڈوکیٹ جنرل پنجاب گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی درخواست کی سماعت کل (جمعے) تک کے لیےملتوی کر دی۔

Back to top button