اسد شفیق حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کےڈائریکٹر مقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکشن کمیٹی کے موجودہ رکن اسد شفیق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اسد شفیق کو کراچی میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری ان کے موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کے کردار کے علاوہ اضافی ذمہ داری کے طور پر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسد شفیق اب بطور ڈائریکٹر سینٹر کی انتظامی و تربیتی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔

بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کیلئےسکواڈ کااعلان کردیا

 

اسی سینٹر میں اعظم خان کو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمے داریاں سونپی گئی ہیں، جو ہائی پرفارمنس یونٹ کی کوچنگ اور کھلاڑیوں کی تربیت کے امور انجام دیں گے۔

Back to top button