سینیٹ ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کر دیا

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث خالی ہونے والی خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ کے ضمنی انتخاب کےلیے مشال یوسفزئی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا، جب کہ بیرسٹر گوہر نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ دیگر امیدواران ساجدہ بیگم، ثمیرہ شمش، مومنہ باسط اور صائمہ خالد کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔

Back to top button