پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لینا شروع کردیئے

 خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق پیدا ہونے والا تنازع پی ٹی آئی قیادت کی مداخلت سے حل ہو گیا، جس کے بعد پارٹی کے ناراض امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینا شروع کر دیے ہیں۔

جنرل نشست کے لیے امیدوار وقاص اورکزئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے بعد اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے اور بطور امیدوار دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت دیگر ناراض امیدواروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہے اور مشاورت کا عمل جاری ہے، جس کے بعد مزید امیدوار بھی اپنے کاغذات واپس لینے پر غور کر رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اختیار کارکنوں کی مشاورت سے دیا گیا ہے، اور امکان ہے کہ تمام ناراض امیدواروں کی دستبرداری کے بعد سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وقاص اورکزئی سے ملاقات کے دوران کہا کہ "ہم نے ہمیشہ پارٹی چیئرمین کے فیصلے اور مفاد کو ترجیح دی ہے، بانی چیئرمین کی دی گئی فہرست ہی ہمارے امیدواروں کی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وقاص اورکزئی نے ذاتی مفاد کی بجائے بانی چیئرمین کے فیصلے کو فوقیت دی اور پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ "ہمارے چیئرمین نے ہمیشہ نظام سے ٹکر لی ہے۔۔

Back to top button