فیصل واوڈا کو  گالی دینےپر سینیٹرفلک ناز 2روزکیلئے معطل

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے فیصل واوڈا کو گالی دینے پرسینیٹر فلک ناز کو 2روزکیلئے معطل کردیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر خواتین یہ الفاظ استعمال کریں گی تو کیا رہ جائے گا۔چیئرمین سینیٹ صاحب آپ کو کارروائی کرنا ہوگی لفظ حذف کرنے سے کام نہیں چلے گا۔

ایمل ولی ، فیصل سبزواری اور مسلم لیگ ن کے ارکان  کا فلک ناز چترالی کے الفاظ پر احتجاج کیا۔ارکان نے فلک ناز چترالی سے اپنے الفاظ پر معافی مانگے کا مطالبہ کیا ۔جبکہ فیصل واوڈا نےفلک ناز چترالی کو ایوان سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نےمتعدد بار فلک ناز چترالی کو وارننگ دی کہ خاموش ہو جائیں ورنہ معطل کردوں گا۔چیئرمین نے سینیٹر فلک ناز چترالی کو فیصل واڈا کو گالی دینے کے الفاظ کو کارروائی سے حذف کردیا۔

 مضبوط فوج اور مضبوط معیشت ہی ملک کی ضمانت ہوتی ہے،گوہراعجاز

فیصل واڈا نے کہا کہ اداروں کی کمزوریاں ہیں گالیاں دینے والوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔فیصل واڈا کی تقریر پر اپوزیشن کی جانب  سے شور شرابا کیاگیا۔

Back to top button