سینئیر اداکار عاصم بخاری کوسپردخاک کردیاگیا

ٹی وی، سٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئیر اداکار عاصم بخاری  کوسپردخاک رکدیاگیا۔

اہل خانہ کے مطابق 76 سالہ سینئر اداکار عاصم بخاری گزشتہ رات سے قومہ میں چلے گئے تھے، وہ دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔عاصم بخاری 15 روز سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سید عاصم بخاری کی نمازِ جنازہ بعداز نماز عصر لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد میں ادا کی گئی اورانہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔

واضح رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری بھی لندن کے ہسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔

Back to top button