سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کرگئے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کےشوہر  یحییٰ صدیقی طویل علالت کےبعد انتقال کرگئے۔

شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی۔انہوں نے کہاکہ میرے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے ہیں، براہ کرم! ان کی مغفرت کےلیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔

یحییٰ صدیقی کے انتقال پر شگفتہ اعجاز کےمداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سےگہرے دکھ کا اظہار کیاجارہا ہے۔

ملائیکہ اروڑاکےوالد کی چھت سےچھلانگ لگاکرخود کشی

واضح رہےکہ شگفتہ اعجاز کےشوہر یحییٰ صدیقی گزشتہ 5 برسوں سے کینسر میں مبتلاتھے اور نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

Back to top button