ملکی سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی کے سینئر وزرا بنی گالہ طلب

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نے سینئر وزراء کو بنی گالہ طلب کر لیا ہے۔
سیاسی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہونے والا ہے، اور اس بیٹھک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراطلاعات فواد چودھری شرکت کرینگے، جبکہ اس اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم اور اُمتِ مسلمہ کو شبِ برات کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں۔
