28 ستمبر جلاؤ گھیراؤ کیس : عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

جج محمد امجد نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔

راولپنڈی پولیس نے تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنےکی استدعا کی،سرکاری پراسکیوٹر ظہیر شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتےہوئے دلائل دیے۔

عمران خان کی لیگل ٹیم نے مخالفت میں دلائل دیے،فریقین کےدلائل سننے کےبعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

عدالت نے عمران خان کو 5 روز کےلیے پولیس کی تحویل میں دینےکا حکم دیا، پولیس بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرے گی۔

پارٹی ہدایت کی خلاف : الیکشن کمیشن نے ایم این اے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کیےجانے کےبعد راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا تھاکہ عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار کرلیاگیا،مقدمہ جلاؤ گھیراؤ،پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیاگیا تھا۔

ترجمان نےبتایا کہ مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانےسمیت دیگر واقعات پر بھی درج کیا گیا۔

مزید کہناتھا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہے، انہیں کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کےلیے عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

کل اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور 2 ضامنوں کے عوض ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنےکا حکم دیا تھا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے پر مشتمل مختصر حکم نامے میں کہاتھا کہ عمران خان کی 10 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے اور دو ضامنوں کے عوض ضمانت منظورکی جاتی ہے۔

عدالت نےاپنے حکم نامے میں خبردار کیاتھا کہ درخواست گزار ضمانت کا غلط فائدہ نہ اٹھائے، جب تک کہ عدالت استثنیٰ نہ دے، درخواست گزار کو ہر سماعت پر ٹرائل کورٹ میں حاضر ہونا ہو گا۔

Back to top button