جیل مردوں کی طرح کاٹو،آصف علی زرداری کی عمران خان کانام لئےبغیرتنقید

صدر مملکت آصف علی زرداری نےعمران خان کانام لئےبغیرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو،عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، میری بہن کو رات کو پکڑا، اس وقت یاد نہیں آیا، بے نظیر بھٹوکو 5 سال سکھر جیل میں بند کیا گیا۔

رحیم یارخان  میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ  یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں، میری مادری زبان سرائیکی ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کا کہنا ہے کہ  پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈراؤ۔بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نظر نہیں آتا، انہوں نے بھٹو سے اورہم نے بی بی سے سیاست سیکھی۔ بےنظیر بھٹو کو دوست ممالک نے پاکستان واپسی سے منع کیا، بی بی نے کہا میں نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی بی کےنصیب میں شہادت تھی، میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، جب وہ گاڑی میں بیٹھیں،میں نےمنع کیا کہ جانےکی ضرورت نہیں،  وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔

صدر زردری کا کہنا تھا کہ جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی،  پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈراؤ۔

Back to top button