کئی ممالک آبنائے ہرمزکیلئے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکہناہے کہ کئی ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنےکیلئے اپنے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز  پر  آگ  برسانے کی دھمکی دیتے ہوئےکہا ہےکہ آبنائے  ہُرمز کی بندش سے متاثر کئی ملک  اسے کھلا  رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر  اپنے جنگی  بحری  جہاز   بھیج  رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیت کو تباہ کرنےکا دعویٰ دہراتے ہوئےکہا کہ اب بھی ایران کے لیے یہ بات آسان ہےکہ ایک دو ڈرون حملے کرے یا آبنائے ہُرمز میں یا نزدیکی علاقے میں میزائل حملہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس علاقے میں بارودی سرنگیں بھی بچھاسکتا ہے،  امید ہےکہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔

ٹرمپ نےکہا کہ امریکا آبنائے ہُرمز کے ساحلی علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھےگا اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو مسلسل تباہ کرتا رہےگا، کسی نہ کسی طرح ہم جلد ہی آبنائے ہرمز کو کُھلا، محفوظ اور آزاد بنا دیں گے۔

 

Back to top button