غیرملکیوں سمیت داعش کے متعدد سہولت کار گرفتار

حساس ادارے نے ملک کے مختلف شہروں سے کالعدم داعش کےلیے سہولت کاری کرنے والے غیر ملکیوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حساس ادارے نے کالعدم داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتےہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق داعش کے کارندے اسلام آباد،کراچی اور بلوچستان سے پکڑےگئے جنہیں مقامی سہولت کاری میسر تھی،سہولت کار پورا راستہ اور چلنےکا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔
ذرائع کےمطابق گرفتار افراد سے تفتیش کےبعد مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں اور داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑدیا گیا ہے،اقوام متحدہ نے کامیاب کارروائیوں پر پاکستانی حساس اداروں کا خیر مقدم کیا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان نے گزشتہ ماہ داعش کے حوالےسے افغانستان کے الزامات مسترد کرتےہوئے واضح کیا تھا ہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا، پاکستان میں داعش کےکیمپس کی تردید کرت ہیں۔
23 جنوری کو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا تھاکہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنےکے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں،انہوں نے واضح کیا تھا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا، پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ افغان انتظامیہ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کیمپوں کے خاتمے کےلیے زور ڈالتے ہیں۔
بیک ڈورچینل مذاکرات میں کوئی صداقت نہیں،اسد قیصر
واضح رہےکہ افغانستان میں برسراقتدار طالبان کی عبوری حکومت گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان پر داعش کی مدد کرنےکے الزامات عائد کرتی آئی ہے۔
