شاداب کی بگ بیش میں تباہ کن بولنگ،ٹیم کو پہلی جیت دلا دی

لیگ سپنرشاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم سڈنی تھنڈر کو بگ بیش لیگ سیزن 15 میں پہلی کامیابی دلا دی۔

سڈنی تھنڈر نے مانوکا اوول میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ کو 34 رنز سے شکست دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سڈنی تھنڈر کی جانب سے اوپنرز سیم کونسٹس اور میتھیو گلکس نے شاندار آغاز فراہم کیا اور سنچری شراکت قائم کی، جس کی بدولت ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

سیم کونسٹس نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اہم اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے شامل تھے، جبکہ میتھیو گلکس 48 گیندوں پر 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے آخر میں 11 گیندوں پر 25 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

برسبین ہیٹ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ جیک وائلڈرمتھ نے 2 اور میتھیو کوہن مین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی اور کوئی بھی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا، جس کی بڑی وجہ شاداب خان کی تباہ کن بولنگ تھی۔

 

Back to top button