شفیع جان اپنی زبان کو لگام دیں، خواتین کی عزت کرنا سیکھیں : عطا تارڑ

 

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان کی جانب سے عظمیٰ بخاری سے متعلق نازیبا بیان دینے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زبان کو لگام دیں اور بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں ورنہ ہمیں عزت کرانی آتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے متعلق معاون خصوصی خیبرپختونخوا کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی گھٹیا گفتگو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی کی جارہی ہے۔مشیر اطلاعات کے عہدے پر بیٹھے شخص کی یہ گفتگو کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ میں اس کی مذمت کرتے ہوئے ان لوگوں کو کہوں گاکہ اپنی زبان کو لگام دیں۔بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں۔ورنہ عزت کروانا بھی ہمیں آتی ہے۔

اس معاملے پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی زہریلی ثقافت ہے،ایک ایسا ذہن جو عمران خان کے ذریعے تشکیل پایا اور معمول بنادیا گیا۔ یہ خواتین کو غیر انسانی بنادیتا ہے،تشدد کو جائز ٹھہراتا ہے اور عورت دشمنی کو سیاسی طرزعمل کے طور پر پیش کرتا ہے۔یہ کوئی حادثہ نہیں، یہ سکھایا گیا ہے اور اس کی سرپرستی کی گئی ہے۔یہ انتہائی افسوسناک ہےکہ یہ سب خیبرپختونخوا میں ہورہا ہے جو خواتین کے احترام کےلیے جانا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا تھاکہ عظمیٰ بخاری سیاسی خانہ بدوش ہیں۔وہ پختونوں کے بارے میں جنگلی جیسے القابات استعمال کرتی ہیں۔ہمیں نہیں معلوم تھاکہ انہیں جنگلی بہت پسند ہیں۔وہ ہمیں پہلے بتاتیں تو ہم ان کےلیے 3 4 جنگلی لوگوں کا بندوبست کرلیتے ان کی خواہش بھی پوری ہوجاتی۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد ڈھاکا میں بھارتی وزیر خارجہ اور ایاز صادق کی ملاقات

معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ اس جنگلی نے اپنی تربیت،گٹر زبان اور ذہنیت پھر دکھادی،اس کی والدہ اور گھر کی باقی عورتوں سے دلی ہمدردی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ ایسے گڑ ذہنیت اور زبان کے لوگ پختونوں کے نام پہ دھبہ ہیں۔یہ صرف جنگلی نہیں، جنگلی جانور ہیں۔

Back to top button