شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کو طبی معائنے اور علاج کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ 9 مئی کے مقدمات میں قید ہیں۔

رانا مدثر نے بتایا کہ قریشی پتے کی سرجری کے سلسلے میں پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم طبیعت میں بہتری آنے پر انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس 15 روز بعد موصول ہوں گی۔

ادھر 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کر دیا گیا ہے۔

Back to top button