شاہ محمود قریشی کا آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر تشویش کا اظہار

پی ٹی آئی کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی کا آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس سے بریفنگ نہیں لی۔آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک میں قانون کی عملداری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تمام مقدمات سے بری ہوجائیں گے۔ حلفاً کہتا ہوں کہ میں 9 مئی کے کیسز میں بےقصور ہوں۔دو جج صاحبان نےکہہ دیاکہ پہلے فیصلہ ہونےدیں۔ 26 ویں ترمیم کی درخواستوں کا انتظار کرلیاجاتا تو زیادہ بہتر ہوتا اب بلاوجہ ایشو بن گیا۔ہائی کورٹ کی سینارٹی لسٹ کو بھی متاثر کیاگیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام بڑی جماعتیں ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہیں۔بہت جلد گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے۔شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہوگئےاور ہمارے ساتھ کھڑےہوئے۔مفتاح اسماعیل،محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمٰن بھی ہمارے موقف کےساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حالات بدل گئے حکومت ہٹ دھرمی پر اتری ہوئی ہے۔سب رکاوٹوں کےباجود بھی صوابی میں جلسہ ہوا۔
دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔ملتان میں میری بیٹی نے ریلی نکالی اور اسے گرفتار کرلیاگیا۔ ملتان میں جو ہوا اس امتیازی سلوک کو لوگ دیکھ رہےہیں۔

پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں بڑی گرم جوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی : آئینی بینچ

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان  نے خط میں اپنی رائے اور تجاویز مثبت سوچ کےساتھ دی ہیں۔ 6 نکات پر بات کی ہےجسے دنیا میں پذیرائی ملی۔ خط کامقصد سیاست دان کا موقف عوام تک پہنچانا تھا۔وہاں سے جواب نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کسی ڈیل کی ضرورت نہیں۔قانون ہے عدالتیں ہیں ہم ان کا سامنا کریں گے۔ہم بےقصور ہیں ان شاء اللہ سرخرو ہوں گے۔

Back to top button