9 مئی ہنگامہ آرائی کیس: شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مقدمات میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
فلاحی اسپتالوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ جس کے بعد عدالت نے پولیس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے، تفتیشی افسر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔
تحریری فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی سے متعلق کیسز پر پیش رفت رپورٹ پیش نہیں کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے۔