شاہ رخ خان نے کام کیلئے بالی ووڈ فلمساز سے بھیک کیوں مانگی؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اُن کے ساتھ فلم کرنے کے لیے بھارتی ہدایتکار منی رتنم سے بھیک مانگ لی۔

خیال رہے کہ 2023 میگا اسٹار شاہ رخ خان کے کیریئر کا بہترین سال ثابت ہوا۔ شاہ رخ خان نے سال 2023 میں ایک کے بعد ایک سُپر ہٹ فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ دینے کے بعد یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ہی بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں، میگا اسٹار کی ان تینوں فلموں نے باکس آفس پر حکمرانی کرتے ہوئے کئی ریکارڈ توڑے۔۔ان سُپر ہٹ فلموں کی کامیابی کے اعزاز میں نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کو ’انڈین آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

شاہ رخ خان نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تقریر بھی کی جس میں اُنہوں نے اپنی زندگی کے حالیہ مشکل سالوں کے بارے میں بات کی، جب اُن کے بڑے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں جیل کاٹنی پڑی اور اداکار کی فلمیں بھی فلاپ ہوئی لیکن اُنہوں نے ہمت نہیں ہاری اور خاموشی سے اپنی محنت جاری رکھی جس کا کامیاب نتیجہ اُنہیں سال 2023 میں ملا۔

اسی تقریب میں شاہ رخ خان نے ماضی کی اپنی سُپر ہٹ فلم ‘دل سے’ کے ہدایتکار منی رتنم کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔سامعین میں بیٹھے ہدایتکار منی رتنم سے مخاطب ہوتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ “میں آپ سے درخواست کررہا ہوں، آپ سے بھیک مانگ رہا ہوں کہ میرے ساتھ ایک فلم کرلیں”۔شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “میں نے آپ کی فلم ‘دل سے’ کے گانے ‘چل چھیاں چھیاں’ میں ریل گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکر ڈانس کیا تھا لیکن میں اب آپ کے لیے جہاز کی چھت پر بھی ڈانس کرلوں گا”۔اداکار نے ہدایتکار منی رتنم کے ہمراہ بیٹھیں اُن کی اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “آپ روزانہ رات کو سونے سے پہلے ان کے سامنے بار بار شاہ رخ، شاہ رخ بولا کریں تاکہ یہ میرے ساتھ فلم کرلیں”۔

یہ بات سُن کر ہدایتکار منی رتنم نے بھی ہنستے ہوئے شاہ رخ خان سے کہا کہ “جب تم اپنا ذاتی جہاز خرید لو گے تو میں تمہارے ساتھ فلم کروں گا”۔شاہ رخ خان نے کہا کہ “جس طرح میری فلمیں کامیاب ہورہی ہیں تو میرا ذاتی جہاز زیادہ دور نہیں، آپ تیار رہیں، میں بہت جلد اپنے ذاتی جہاز کے ساتھ آرہا ہوں”۔

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ سال پہلے جب اُن کی فلمیں فلاپ ہوئیں تو سب نے کہا تھا کہ فلمی دُنیا میں اُن کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ “ہر انسان کو پُرسکون رہ کر محنت کرنی چاہیے اور ایسی محنت کا پھل بھی بہترین ہوتا ہے، میں بھی اسی طرح محنت کرنے پر یقین رکھنا ہوں”۔اداکار نے کہا کہ “میں ایک خوش مزاج انسان ہوں اور میں اپنی فلموں میں بھی ایسے کردار کرنا پسند کرتا ہوں جنہیں دیکھ کر میرے مداحوں کو اُمیدیں ملیں”۔

شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کا بُرا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ “کچھ سال پہلے میری فلمیں فلاپ ہوئیں تو لوگوں نے مجھے کہا کہ بالی ووڈ میں اب تمہارا کیریئر ختم ہوگیا ہے، مجھے دُکھ ہوا لیکن اُس مشکل وقت نے مجھے سیکھایا کہ خاموشی سے محنت جاری رکھو اور پھر اپنی محنت کے اچھے نتائج کا انتظار کرو”۔شاہ رخ خان نے ’انڈین آف دی ایئر ایوارڈ‘ ملنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ایوارڈ ملنے پر بہت خوش ہوں لیکن میں یہاں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ میں ایوارڈ ملنے سے پہلے بھی ایک بھارتی تھا اور آنے

بھارتی گلوکارہ کا لیجنڈ علی ظفر کے ساتھ اظہار محبت

والے سالوں میں بھی بھارتی ہی رہوں گا”۔

Back to top button