شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی،علاج کیلئےامریکہ منتقل

 بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم "کنگ” کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔علاج کیلئے امریکہ منتقل ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے، جس کے بعد علاج کے لیے انہیں فوری طور پر امریکا روانہ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی کمر کی چوٹ سنگین نوعیت کی نہیں، تاہم معالجین نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کم از کم ایک ماہ کا وقفہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم "کنگ” کی ابتدا میں ہدایت کاری کی ذمہ داری معروف کہانی نویس سوجوئے گھوش کو دی گئی تھی، تاہم گزشتہ برس اعلان ہوا کہ فلم پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند اب یہ منصوبہ سنبھال رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم "کنگ” کی شوٹنگ گزشتہ سال سے جاری ہے اور اسے اگلے برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور اداکار ابھیشیک بچن بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

Back to top button