شاہ رخ کےگھر کی قیمت 18کروڑ سے 300 کروڑہوگئی

بھارتی اداکارشاہ رخ نے ممبئی کا مشہور بنگلہ منت 18 کروڑ میں خریدا تھا، جس کی موجودہ مالیت تقریباً 300 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ناصرف بر صغیر کے سب سے بڑے اسٹارز میں شامل ہیں بلکہ وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر ارب پتی کلب میں جگہ بنائی۔

ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً 12 ہزار 490 کروڑ روپے ہے۔

مشہور ویلتھ منیجر دیپک ہیرو وازرانی نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ شاہ رخ خان کی کامیابی اتفاق نہیں بلکہ حکمتِ عملی ہے۔ انہوں نے کہا، ’شاہ رخ خان بزنس کو سمجھتے ہیں، وہ پڑھے لکھے اور منصوبہ ساز انسان ہیں۔‘

شاہ رخ خان کی کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ویلیو بھی کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ دیپک کے مطابق یہ سرمایہ کاری آج تقریباً 40 سے 50 گنا بڑھ چکی ہے۔

2007 میں آئی پی ایل کے آغاز پر شاہ رخ نے کے کے آر میں 55 فیصد حصہ لیا تھا، جب ٹیم کی مالیت تقریباً 300 کروڑ روپے تھی۔ آج اس کی ویلیو ہزاروں کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ مزید 35 فیصد حصہ خریدنے پر غور کر رہے ہیں، جس کی قیمت تقریباً 4 ہزار کروڑ روپے ہو سکتی ہے۔

Back to top button