شاہ زین بگٹی نے معاون خصوصی کے عہدےسے استعفیٰ دیدیا

حکومت سے راہیں جدا کرنے والے جمہوری وطن پارٹی کے صدر شاہ زین بگٹی نے عہدہ بھی چھوڑ دیا۔

قومی اسمبلی رکن شاہ زین بگٹی نے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا

یادرہےکہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمرا پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوںنے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کی کابینہ سے استعفیٰ دیتے ہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، بلوچستان کے مسائل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، وزیرِ اعظم عمران خان بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے کس علاقے پر توجہ دی، ہم نے اپنی ذمے داری پوری کی، اپنا کام ایمانداری سے کیا۔

سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو نوٹس

ہمیں مینڈیٹ ملا تھا کہ حالات بہتر کریں، امن بحال کریں، مگر حکومت اپنی طرف سے کچھ ڈیلیور نہ کر سکی، ایک ہفتے پہلے بھی حکومت کو اس حوالے سے بتایا، بلوچستان میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد مہاجرین ہیں، یہ مہاجرین 2005ء سے لے کر آج تک بے یار و مدد گار ہیں۔

شاہ زین بگٹی کایہ بھی کہنا تھاکہ پی ڈی ایم میں حقیقی اور پرانی جماعتیں ہیں، حکمرانوں کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف جو زبان استعمال کی جا رہی ہے یہ زیب نہیں دیتی، ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، بلوچستان کے عوام کا ہم پر اعتماد ہے، جسے ٹھیس پہنچی ہے، ان ساڑھے 3 سال میں بلوچستان میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

Back to top button