شہباز گل نے عمران خان کے  موبائل چوری کرکے فیض حمید کو دیے : شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے الزام لگایا ہےکہ شہباز گل نے عمران خان کے دو موبائل چوری کرکے جنرل (ر) فیض حمید کو دیے۔

پی ٹی آئی سے بے دخل رہنما شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے عمران خان کے دو موبائل چوری کرکے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو دیے، اس معاملے کی انکوائری کرائی گئی اور اس کے نتیجےمیں شہباز گل کو ذمہ دار قرار دیا گیاتھا۔

شیر افضل مروت کے مطابق شہباز گل نے بیان دیا تھاکہ وہ موبائل فون جہاز میں چھوڑ آئےہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ عمران خان نے شہباز گل کو اس کی یہ سزا دی کہ آج تک وہ شہباز گل سے نہیں ملے۔ انہوں نے کہاتھا کہ میرےگھر اور دفتر میں یہ شخص نہیں آئےگا۔ اور شہباز گل ڈیل کرکے ملک سے باہر چلےگئے۔

شیر افضل مروت کےمطابق اس بات کی تصدیق حافظ فرحت کرسکتے ہیں جو شہباز گل کےبعد عمران خان کے چیف آف اسٹاف بنے۔

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے پر تنازع

 

واضح رہےکہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے بے دخل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا تھا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھاکہ عمران خان کے واضح احکامات کے باوجود شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور حکومت سے ہونےوالے مذاکرات کے خلاف بیانات دیے ہیں جو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

Back to top button