شہبازشریف اوربلاول بھٹو کا درپیش چیلنجز کا ملکرمقابلہ کرنے پراتفاق

وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے مابین ملاقات میں درپیش چیلنجزکامل کرمقابلہ کرنے پراتفاق ہوا۔

ایوان وزیراعظم میں وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے ملاقات کی۔پیپلزپارٹی کے وفدمیں شیری رحمن ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے۔مسلم لیگ ن سے اسحاق ڈار ، رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں شامل تھے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بلوں کا معاملہ اٹھایا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم بھی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔حکومت عوام دوست پالیسیاں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

کچے کے ڈاکو بے لگام،پولیس وین پرراکٹ لانچر سےحملہ،11اہلکارشہید

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا۔پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظر انداز کی جا رہا ہے۔

Back to top button