شہباز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش کی لیکن انہوں نے جواب تک نہیں دیا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسبملی میں بحیثیت قائد حزب اختلاف کئی عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش کی، میثاق معیشت کی تجویز دی لیکن انہوں نے یا ان کےکسی رہنما نےجواب تک نہیں دیا۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان رعونت کے ساتھ اپوزیشن کی طرف پشت کرکے بیٹھے رہےکیوں کہ ان دنوں عمران خان کا اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور اس وقت آئی ایس آئی کےسربراہ فیض حمید کےساتھ عشق جوان تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اب بحیثیت وزیر اعظم شہباز شریف نےپھر مذاکرات اور میثاق معیشت کی قومی اسمبلی کےفلور پر دعوت دی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف خود چل کر ان کی سیٹوں پرگئے اور قائد حزب اختلاف، پی ٹی آئی کی فرنٹ سیٹوں پر بیٹھی تمام قیادت سے ہاتھ ملائے۔
پی ٹی آئی فوج سےبات چیت کرناچاہتی ہے : رؤف حسن
خواجہ آصف نےکہا کہ جے یو آئی ف کی قیادت اور محمود خان اچکزئی سےحال احوال کیا،کیا کوئی مثبت جواب ملا ؟ بلکہ اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کی خواہش پر اصرار کیاگیا۔
