شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہرجانے کےدعوے میں عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے عمران خان کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیاتھا جو منگل کے روز سنایا۔
عدالت عالیہ نے شہباز شریف کے عمران خان کےخلاف ہرجانے کے دعوے میں گواہوں کو تحریری گواہی کی اجازت دینے کےخلاف عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔
عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاتھاکہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینےکی اجازت دی،ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے،گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہو کر گواہی دیں۔
سول نافرمانی تحریک کےلیے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے : علی امین گنڈاپور
عمران خان نے اپنی درخواست میں ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دینےکی استدعا کی تھی۔