شاہین آفریدی کےبگ بیش لیگ سے باہر ہونے کا خدشہ

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری شکار،بگ بیش لیگ سے باہرہونےکاخدشہ بڑھ گیا

شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ میں بریسین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں کھیل سے باہر ہونا پڑا۔

اس انجری کے باعث امکان ہے کہ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے باقی میچز نہ کھیل سکیں۔

ٹیم انتظامیہ اور کرکٹ شائقین اس وقت طبی رپورٹس پر نظریں جما کر رکھے ہوئے ہیں۔

Back to top button