شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ قرار

قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا جس کے بعد انہیں مکمل فٹ قراردیدیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ دو روز قبل لیا گیا تھا،ان کا فٹنس ٹیسٹ آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر لیا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ کے لئے مکمل فٹ ہیں ،یاد رہے قومی فاسٹ باؤلر بگ بیش لیگ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا ہے۔ بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
