شاہین شاہ آفریدی کا سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا،قومی ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
ٹرائی سیریز سے قبل منعقدہ اس عشائیے میں تینوں ٹیموں کے کھلاڑی خوشگوار ماحول میں آپس میں گپ شپ کرتے رہے، جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کے کرکٹرز نے پاکستانی مہمان نوازی اور کھانوں کو بے حد سراہا۔
شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکن ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہار تشکر کیا اور ان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل تحسین قرار دیا۔
انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ سری لنکا کے خلاف ہونے والے آئندہ میچز میں بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی حمایت پر سری لنکا کے مشکور ہیں، مشکل وقت میں انہوں نے پاکستان کا ساتھ دے کر ایک مثال قائم کی۔
