شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتانی کی آفر ٹھکرادی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتانی کی آفر ٹھکرادی۔ ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بننے کی آفر کی تھی تاہم شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کرلی۔

خیال رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اگر حکومت مذاکرات کےلیے سنجیدہ ہے تو ہم پر حملے کون کرا رہا ہے؟ ؛ رؤف حسن

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چند روز بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے اور  ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے انکار کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان قومی ٹیم کے نائب کپتان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس شاداب خان کا آپشن بھی موجود ہے۔

Back to top button