وزیراعظم سےشاہدآفریدی کی ملاقات،بھارت کوجواب دینےپرخراج تحسین پیش

وزیراعظم شہبازشریف سے سابق کپتان شاہدخان آفریدی کی ملاقات،بھارت کو بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے شاہدخان آفریدی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

 شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اس نازک موقع پر پوری قوم نے متحد ہو کر بھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شاہد خان آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور  پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور شاندار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےپاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی۔

ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

Back to top button