نواز شریف علاج کروا کر ہی لندن سے وطن واپس آئیں گے

ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کروا کر ہی لندن سے وطن واپس آئیں گے، کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ جعلی کیس بنائے۔

سینئر نائب صدر نے بتایا کہ نواز شریف نے ڈیڑھ ارب کی مشینری مری کو دی تھی، آج کوئی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں، مقامی لوگوں نے مری میں پھنسے افراد کو ریلیف دیا۔

سانحہ مری:لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان، عثمان بزدار، شیخ رشید اور فواد چوہدری نے لواحقین سے ہمدری کا ایک لفظ تک نہیں کہا، اب عوام کا کام ہے کہ ان حکمرانوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا کہ یہ پیپلز پارٹی کا اپنا لانگ مارچ ہے، جتنے لانگ مارچ ہوں گے حکومت پر اتنا ہی دباؤ بڑھے گا، سابق وزیراعظم علاج کے لیے لندن گئے ہیں۔

Back to top button