شہر بانو نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرنسل سکیورٹی آفیسر تعینات

اے ایس پی شہر بانو کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق شہر بانو نقوی، محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔
شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلی جنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں، انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔
مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شاہ رخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فروری 2024 میں شہر بانو نقوی نے لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا تھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ان سے ملاقات میں ان کے کردار کو سراہا تھا۔
