اداکارہ نتاشا حسین، شہروز سبزواری کو اداکار کیوں نہیں سمجھتیں؟

ماڈل و میزبان نتاشا حسین نے اداکار شہروز سبزواری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں اداکاری نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ اقربا پروری کی وجہ سے مختلف پراجیکٹس میں کام مل رہا ہے۔
نتاشا حسین نے بطور ماڈل کیریئر کا آغاز کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے میزبانی اور پھر اداکاری میں بھی قسمت آزمائی، ان کا شمار پاکستانی کی ماضی کی سپر ماڈلز میں ہوتا ہے اور انہوں نے ڈیڑھ دہائی تک ماڈلنگ کی۔
حال ہی میں اداکارہ نے اے پلس کے ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ ماڈلنگ کیریئر شروع کرنے سے قبل ہی انہوں نے اپنا سیلون کھول لیا تھا اور وہ بیوٹی آرٹسٹ بننا چاہتی تھیں۔نتاشا کے مطابق جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی اس وقت پاکستان میں فیشن انڈسٹری موجود ہی نہیں تھی، ان سمیت اس وقت کی دیگر ماڈلز نے کام کر کے فیشن انڈسٹری کو بنایا اور اب ماڈلز کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم موجود ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ بیرون ممالک فیشن شوز کرنے جاتی تھیں تب غیر ملکی ان سے سوال کرتے تھے کہ پاکستان کہاں واقع ہے؟ لیکن اب غیر ملکی افراد ایسا سوال نہیں کر سکتے۔پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ ایک نئی لڑکی سونیا امام کو ماڈل نہیں سمجھتیں، ان کے مطابق ماڈل بہت دکھاوا کرتی ہیں اور ان کا طرز عمل ایسا ہے کہ وہ انہیں ماڈل نہیں تصور کرتیں۔
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں نتاشا حسین نے بتایا کہ ان کی نظر میں آمنہ حق بری اداکارہ ہیں، انہیں اداکاری نہیں آتی، البتہ وہ بہت ہی اچھی ماڈل تھیں لیکن بطور اداکارہ انہیں وہ پسند نہیں۔
میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ یا اداکارہ ہیں جن سے متعلق وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں فضول میں حد سے زیادہ شہرت ملی ہے؟ اس پر نتاشا حسین نے کسی بھی شخصیت کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا کہ ان کی نظر میں ایسی کوئی شخصیت نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوں کہ وہ سینیئر ماڈل تھیں، اس لیے فیشن ڈیزائنر ان سے نئی ماڈلز کو ریہرسل کروانے کی ذمہ داری بھی دیتے تھے اور پھر ماڈلز کے انتخاب کی ذمہ داری بھی انہیں دی جاتی تھیں۔نتاشا حسین نے بتایا کہ عالیہ لطیف ہر اس ماڈل کو مسترد کردیتی تھیں جو خوبصورت اور اچھی ہوتی تھیں۔
اداکارہ سے میزبان نے سوال کیا کہ ایسا کون سا اداکار یا اداکارہ ہیں جن سے متعلق وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں اقربا پروری کی وجہ سے کام یا شہرت ملی؟ اس پر انہوں نے شہروز سبزواری کا نام لیا، نتاشا حسین نے واضح کیا کہ شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری بہترین اداکار تھے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ شہروز سبزواری کو اداکار نہیں سمجھتیں اور یہ کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں ان کے والد کی وجہ سے اقربا پروری کی بنیاد پر کام ملتا ہے، اسی دوران میزبان نے واضح کیا کہ ان کے سوال کا مقصد کسی کی دل
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی منظوری دیدی
آزاری کرنا نہیں۔