شان شاہد کو ’’دی لیجنڈ آف مولا دی جٹ‘‘ میں کس کردار کی آفر ہوئی؟

پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں کے معروف اداکار شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں مولا جٹ کے والد سردار جٹ کا کردار دیا گیا تھا لیکن انھوں نے یہ کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

حال ہی میں معروف لالی ووڈ سٹار ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شان شاہد نے انکشاف کیا کہ انہیں اس فلم میں ایک کردار آفر کیا گیا تھا۔

فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری کی جانب سے پیشکش ملنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شان نے بتایا کہ وہ مجھے ایک مختلف کردار کی پیشکش کر رہے تھے اور مجھے لگا کہ میں اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کر پاؤں گا، پہلے انہوں نے مجھے بات کرنے کے لیے بلایا اور پھر مجھے پیشکش کی۔

شان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سوال کرتا ہوں کہ اگر آپ کسی گلوکار کو پرفارم کرنے کے لیے 5 منٹ نہیں دیں گے تو یہ اس فنکار کے ساتھ انصاف نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے فن کے بارے میں دوسروں کو قائل نہیں کر سکے گا۔

شان نے بتایا کہ انہیں مولا جٹ کے باپ سردار جٹ کا کردار آفر کیا گیا تھا مگر انہوں نے اس کردار کو قبول کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ وہ اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کر پائیں گے۔

فلم کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے شان کا کہنا تھا ’میں کسی بھی مدد کے لیے تیار تھا، میں ایک ٹیم پلیئر ہوں، میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ مولا جٹ کا کردار میرے لیے بہتر انتخاب ہو سکتا تھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے پنجابی کردار وں کیلئے اداکاری کے بعد عزت حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پنجابی کرداروں میں پرفارمنس کرنے کے ہمارے الگ الگ طریقے ہیں، میرا مطلب ہے کہ فواد کا اور میرا چیزوں کو دیکھنے کا الگ الگ انداز ہے۔

پنجابی فلموں کے اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ اداکاروں کو پنجابی بولنے کے انداز کو سیکھنا چاہیے تھا جبکہ فلم میں چند گانے بھی شامل کئے جانے چاہیے تھے کیونکہ وہ کسی فلم کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ لیجنڈ آف دی مولا جٹ میں فوادن خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار نبھائے تھے، یہ فلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلاک بسٹرثابت ہوئی تھی۔

شعیب ملک شو کی میزبانی کے بعد اداکار بننے کیلئے بھی تیار

Back to top button