شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس : راولپنڈی میں 8 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد میں ہونےوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کےپیش نظر پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں 8 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بناناہے، راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات،دھرنے،جلسے،مظاہرے،احتجاج سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کےتحت کبوتر بازی،ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناتھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیاگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں تین دن کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی تھی، نوٹی فکیشن کےمطابق ملتان،ساہیوال،سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی،پاکپتن،اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
جڑواں شہروں میں سخت سکیورٹی انتظامات
گزشتہ روز اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرس کی تیاری کےسلسلے میں جڑواں شہروں میں سخت سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیاگیا، راولپنڈی کے چار اسپتالوں کےلیے ہائی الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی کے بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہائی الرٹ رہے گا اور اس دوران میڈیکل،نرسنگ،پیرا میڈیکل اور انتظامی اسٹاف 24 گھنٹے دستیاب ہوگا۔
خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسزکےآپریشنزمیں 4خوارج ہلاک
وزیر داخلہ نے تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کی جلد تکمیل اور سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دینےکے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنےکا بھی حکم دیا۔
3 اکتوبر کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس پاکستان میں منعقد کرنے کےلیے جامع سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی تھی۔
انہوں نے اجلاس میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلیے پاک فوج، ینجرز، ایف سی اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کےمنظوری دی تھی۔
یادرہے کہ بھارت نے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کو ایس سی او کےسربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے پاکستان بھیجنے کا اعلان کررکھا ہے۔