شارجہ : 18 سالہ پاکستانی نوجوان نے گولڈن کیمل ٹرافی اپنے نام کرلی

شارجہ میں پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے 54 ویں شیخ محمد بن زاید کیمل ریسنگ فیسٹیول میں یوتھ کیمل ریس جیت کر سب کو متاثر کر دیا۔

18 سالہ احسن یاسین نے 2 کلومیٹر لمبی ریس محض 3 منٹ 47 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے گولڈن کیمل ٹرافی اپنے نام کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہیں 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام بھی ملا۔

ابتدائی طور پر احسن چھٹی پوزیشن پر تھے، مگر اپنی مہارت اور تیز رفتار سواری کے باعث انہوں نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

احسن یاسین نہ صرف ایک ماہر اونٹ سوار ہیں بلکہ انجینئرنگ کے طالب علم بھی ہیں اور ہیرٹیج سینٹر دبئی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

Back to top button