شارجہ: مکان میں آتشزدگی،پاکستانی باپ بیٹی جاں بحق
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے ایک مکان میں آگ لگنے سے پاکستانی باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شارجہ میں ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے باعث پاکستانی شہری اور اس کی 11سالہ بیٹی دم گھٹنے سے چل بسی۔آگ لگنےکے باعث خاندان کے مزید3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
شارجہ میں پاکستان کے پریس قونصلر محمد صالح کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاندان کو ہرممکن سفارتی امداد فراہم کی جا رہی ہے، آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی خاندان کے ساتھ ہیں۔