شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان کیس میں شرمندگی کا سامنا

 

پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو تب سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

جب وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف شرمیلا کی جانب سے اپنی والدہ کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے کے الزام پر مبنی کیس خارج کر دیا۔

نادیہ خان کے خلاف شرمیلا فاروقی نے رواں برس جنوری میں ایف آئی اے میں اپنی والدہ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی شکایت درج کروائی تھی۔ شرمیلا فاروقی نے یہ شکایت تب درج کروائی جب نادیہ نے اپنے یوٹیوب چہنل پر اداکارہ صبور علی کی شادی کا ویلاگ جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے شرمیلا فسروقی کی والدہ سے بھی گفتگو کی۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شرمیلا نے اکنی والدہ کے ساتھ نادیہ خان کے بات کرنے کے انداز کو تمسخر اڑانے والا قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف جہاں ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی، وہیں ان کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

لیکن نادیہ ے شرمیلا فاروقی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے تو رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کی عزت کی مگر نہ جانے کیوں شرمیلا کو برا لگا؟ نادیہ نے بھی شرمیلا کے خلاف جوابی قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا، اور عندیہ دیا تھا کہ وہ ان کے خلاف فوجداری کارروائی بھی کریں گی۔

مسٹر پرفیکشنسٹ بن کر عامر خان نے خود کو کیسے تباہ کیا؟

تاہم اب ایف آئی اے نے اپنی تفتیش مکمل ہونے کے بعد اداکارہ نادیہ خان کو بری الذمہ قرار دیا۔ ایف آئی اے سندھ کرائم برانچ کے سربراہ عمران ریاض نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے نادیہ خان کو بری الذمہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نادیہ خان نے اداکارہ صبور علی کی شادی میں 40 منٹ دورانیے کی ویڈیو بنائی، جس میں شرمیلا فاروقی کی والدہ کے کمنٹس بھی شامل ہیں۔

عمران ریاض کے مطابق ایف آئی اے نے پوری ویڈیو دیکھنے اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ نادیہ خان نے کوئی بھی نامناسب لفظ استعمال نہیں کیا اور نہ ہی وہ تمسخر اڑانے کی مرتکب ہوئیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایف آئی اے نے نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کے کیس سے بری الذمہ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ نادیہ خان کے لہجے اور ان کی نیت سے متعلق پاکستانی قانون بھی خاموش ہے، کسی کی نیت اور لہجے کا قانون کے مطابق تعین نہیں کیا جا سکتا۔

عمران ریاض کی مذکورہ ویڈیو کو نادیہ خان نے بھی شیئر کرتے ہوئے خود کو بری الذمہ قرار دیے جانے پر شکرانے ادا کیے۔ننادیہ خان نے غیر جانبدارانہ تفتیش کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سمیت سربراہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عمران ریاض کو غیر جانبدار اور ایماندار افسر بھی قرار دیا، دوسری جانب ایف آئی اے کے اعلان پر فوری طور پر شرمیلا نے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن ایک بات ہے کہ انہیں کیس خارج ہونے پر کافی شرمندگی اٹھانی پڑی ہے۔

Sharmila Farooqi faces embarrassment in Nadia Khan case

Back to top button