پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں شدید اختلافات سامنے آ گئے

بانی چیئرمین کو جیل میں سہولیات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

فیصل چودھری کی درخواست نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔اس درخواست کے باعث پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

بیرسٹرگوہر کاپیرکونئی درخواست دائرکرنےکااعلان

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی درخواست کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پیر کو نئی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو سہولیات سے متعلق نئی درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے آج دائر ہونے والی درخواست پرانی پاور اف اٹارنی کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آج کی درخواست ہماری لیگل کمیٹی کہ ہدایت پر دائر نہیں کی گئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہولیات سے متعلق نئی درخواست پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں درخواستوں پر لیگل کمیٹی کی جانب سے نامزد وکلا دلائل دیں گے۔

Back to top button