شہباز گل کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام بے بنیاد قرار دیدیا

الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے پنجاب میں ہونے والےضمنی الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

سعید گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ میں پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنےکا الزام غلط ہے اور رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ضمنی الیکشن کی20 میں سے 16 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر دیا

انکا کہنا تھاخواتین پولنگ اسٹیشنز پر خواتین اور مرد پولنگ اسٹیشنز پر مرد پولنگ ایجنٹس بیٹھتےہیں، سیاسی جماعت کے تصدیق شدہ پولنگ ایجنٹ کو بیٹھنے کی اجازت ہے، بغیر تصدیق کے الزامات لگا کر پولنگ کا عمل متنازع نہ بنایا جائے۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری نے بھی شہباز گل کے الزام پر کہا کہ پولنگ اسٹیشن 44 پر پی ٹی آئی کے امیر بخش ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ‏پولنگ اسٹیشن 46 پر تا حال پی ٹی آئی کی خاتون پولنگ ایجنٹ نہیں پہنچیں،صرف مجاز پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن کے اندر آنے کی اجازت ہے، ‏آپ کی خبر غلط ہے۔

دریں اثںا تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے آغاز کا الزام عائد کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا مظفر گڑھ میں ہمارے امیدوار معظم جتوئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن 44 اور 46 سے باہر نکال دیا گیا، معظم جتوئی کے پولنگ ایجنٹس کو خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک کرنے نہیں دیے گئے۔

شہباز گل کا کہنا تھا فارم 46 کی شفافیت ختم کر دی گئی، اب ہمیں پتہ نہیں اس پولنگ اسٹیشن پر کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے، دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Back to top button