24گھنٹوں میں وفاقی کابینہ کا دوسرااہم اجلاس طلب

وزیراعظم نے 24 گھنٹوں میں وفاقی کابینہ کا دوسرا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج دن ایک  بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا، البتہ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال زیر غور آئے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کی رات 8 بجے بھی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا تھا۔

Back to top button