شہبازشریف کا امیر قطرکو ٹیلیفون،مکمل حمایت کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون کیا اور خطے میں امن کے لیے پاکستانی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا، امیر قطر نے ان مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اعلامیےکے مطابق وزیراعظم نے قطر اور دیگر برادر خلیجی ملکوں پر حملوں کی مذمت کی، قطرکے غیر معمولی تحمل کو سراہا ، امیر قطر اور قطری عوام کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔
دوسری جانب چین نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی حمایت کرتا ہے، جنگ بندی اور امن مذاکرات اس وقت سب سے اہم کام ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ چین ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو کشیدگی میں کمی اورمذاکرات کو بحالی میں معاون ہوں۔
آبنائے ہرمز سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنا اور بحری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
