شہریار منور نے نوازالدین صدیقی کے پائوں چھونے پر وضاحت دیدی

پاکستانی اداکار شہریار منور نے بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کے پائوں چھونے کے معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھی ہیں جہاں ایک ہزار سال پرانی روایت ہے کہ آپ تعظیم کے طور پر پائوں چھوئیں۔

حال ہی میں پروڈیوسر، رائٹر اور اداکار شہریار منور ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان حسن چوہدری کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے، اداکار نے فلم فیئر ایوارڈ کے دوران بھارتی اداکار کے پائوں چھوئے تھے۔

فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھو نے کی تصویر وائرل ہونے کے حوالے سے شہریار منور کا کہنا تھا کہ وہ سندھی ہیں اور پاؤں چھونا ان کے ہاں 1000 سال پُرانی روایتوں میں سے ایک ہے۔

شہریار منور نے کہا کہ ’فلم فیئر میں جو کچھ بھی ہوا وہ میرا ذاتی لمحہ تھا اور ویڈیو کا لیک ہونا کافی غیر منصفانہ عمل تھا، ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ آپ کے ذاتی لمحات یا آپ کی رازداری پر حملہ کرنا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے نوازالدین صدیقی کے پاؤں چھونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم سٹیج پر نہیں تھے، ہم دوستوں کی طرح بات کر رہے تھے، میں نے ان سے کہا کہ جب سے میں نے گینگز آف واسے پور دیکھی ہے میں آپ کا بہت بڑا فین بن گیا ہوں۔

شہریار منور نے بتایا کہ ہمارے ساتھ ماہرہ خان بھی موجود تھیں انہوں نے مجھ سے مذاق میں کہ اپنے پسندیدہ اداکار کے پاؤں چھوؤ اور میں نے ایسا کر لیا، ایک میک اپ آرٹسٹ نے تمام باتوں کو کاٹ کر صرف وہی ایک حصہ پوسٹ کیا جوکہ وائرل ہوگیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہم آرام سے گفتگو کر رہے تھے اور اگر میں نوازالدین کے پاؤں چھوتا تو بھی مجھے شرم محسوس نہیں ہوتی کیونکہ میں سندھی ہوں اور یہ کافی پرانی سندھی روایت ہے ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا کے دنوں میں اداکار شہریار منور موٹر بائیک پر پہاڑی علاقوں کی سیر کے دوران ٹریفک حادثے کا شکار ہو چکے ہیں اور اس دوران ان کو کافی چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد اداکار علاج کرانے کے لیے لندن چلے گئے تھے اور کافی عرصہ وہاں گزارنے کے بعد واپس پاکستان لوٹے تھے۔

ماہرہ خان اورانور مقصود سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے

Back to top button