شیخ رشید کی چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز کی اپیلیں جلد سننے کی درخواست

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز سے متعلق اپیلیں جلد سماعت کےلیے مقرر کرنے کی دردمندانہ درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کی داد رسی ضروری ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس سے دردمندانہ اپیل ہےکہ غریب کے گھر میں بہت زیادہ مسائل ہیں،مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگوں کا چولہا نہیں جل رہا۔
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی سے خطہ غیر مستحکم ہوگا : دفتر خارجہ
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے اپیلوں کو سننے میں بہت دیر ہوگئی ہے،براہ مہربانی لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں تاکہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے ہوسکیں۔
